چیچہ وطنی،4نوجوانوں کو موٹروے پر کار نے کچل ڈالا،موقع پر جاں بحق

چیچہ وطنی،4نوجوانوں کو موٹروے پر کار نے کچل ڈالا،موقع پر جاں بحق

  

 چیچہ وطنی (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) چیچہ وطنی کے 4 نوجوانوں کو کار نے کچل دیا جوموقع پر دم توڑگئے، معروف عالم دین، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی محمد عثمان کے کزن غفور ٹاؤن چیچہ وطنی کے رہائشی چوہدری محمد اقبال اپنے معذور بیٹے حنزلہ کا لاہور  میں چیک اپ کروانے کیلئے اپنے بھتیجے ابوبکر اور ساتھیوں اعظم سانی اور ذیشان علوی نمبردار کے ہمراہ جا رہے تھے کہ جڑانوالہ موٹر وے پر ایک خراب کار کھڑی تھی جس کی مدد کیلئے انہوں نے اپنی کار سائیڈ پرکھڑی کر کے ان مدد کیلئے ان کی کار کے پاس آئے اور ان کی کار کو دھکا لگانا شروع کر دیا اسی دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے انہیں بری طرح کچل ڈالا جس سے  چیچہ وطنی کے رہائشی چاروں نوجوان موقع پر ہی  دم توڑ گئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ابو بکر مفتی محمد عثمان کا بھانجا اور آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

ٹریفک حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -