امریکہ و یورپ میں  سونے کے نرخوں میں کمی

امریکہ و یورپ میں  سونے کے نرخوں میں کمی

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ یوایس چائنہ تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے قریب نرخ 0.6  فیصد گر کر 1920.91 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1923.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.6  فیصد گر کر 1920.38 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5  فیصد کمی کے ساتھ 1929 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید :

کامرس -