ٹی پی ایل ٹریکر اور جازکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ٹی پی ایل ٹریکر اور جازکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  

لاہور(پ ر)ٹریکنگ، ٹیلی میٹکس اور لوکیشن بیسڈ سروسز و سلوشنز فراہم کرنے والی پاکستان کی معروف IoT کمپنی  TPL Trakker نے پاکستان میں سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز پروائیڈر Jazz کے ساتھ اس کے صارفین کیلئے جدت پر مبنی نئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔ شراکت داری کے بعد دونوں کمپنیوں کا مقصد B2B اور B2C مارکیٹس میں اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ باہمی ترقی میں تعاون کے لئے مشترکہ طور پر منفرد حل تیار کرنا ہے۔ Jazz کو TPL Trakker کی لوکیشن بیسڈ سروسز  (LBS) APIs جوTPL Trakker  کے میپنگ ڈویژن  TPL Maps کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہیں، تک رسائی حاصل ہوگی۔ سروے آف پاکستان کی جانب سے لائسنس یافتہ  TPL Maps  پاکستان میں پہلی اور معروف ڈیجیٹل لوکیشن ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ پاکستان بھر میں 400 شہروں، 4.5 ملین جیو کوڈڈ علاقائی پتے اور 6 لاکھ کلو میٹر سڑکوں کے نیٹ ورک پر محیط لوکیشن ڈیٹا پاور ہاؤس کے طور پر TPL Maps، Jazz کیلئے ایک اہم ٹیکنالوجی پارٹنر ہوگا۔ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس شراکت داری کا مقصد Jazz کیلئے عملی افادیت بڑھانا اور دونوں اداروں کو مارکیٹ میں نئی ایجادات لانے کے قابل بنانا ہے۔

  TPL Trakker اور Jazz کے مابین منعقدہ ڈیجیٹل تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ شراکت داری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے۔TPL Trakker کے CEO سرور علی خان نے کہا کہ،”Jazz کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان میں ٹیکنالوجی مارکیٹ کی ترقی میں ایک اہم قدم ہے۔ ہم نے سب سے پہلے اس بات کا عملی مشاہدہ کیا ہے کہ ہم کس طرح اپنے ڈیٹا کے استعمال سے مارکیٹ کے اہم چیلنجز کیلئے منفرد اور جدید حل تلاش کر سکتے ہیں۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے ہم نے ادارک اور انقلابی ٹیکنالوجی کی تشکیل کے لئے پاکستان کی نمبر ون ڈیجیٹل پروائیڈر کمپنی جاز کے ساتھ یہ شراکت داری قائم کی ہے۔

یہ شراکت داری مارکیٹ میں ایک اہم ترقی کی نشاندہی کرتی ہے جہاں ایک موبائل نیٹ ورک آپریٹر ایک مقامی IoT اور لوکیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان یہ معاہدہ ترقی کی طرف اہم معاہد ہ ہے اور مارکیٹ کے ارتقاء کی نشاندہی کرتا ہے۔  TPL Trakker کی لوکیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا  کے لئے مقبولیت میں اضافے کی وجہ پاکستان میں سٹارٹ اپس اور مقامی کاروبار کی بڑھتی ہوئی تعداد کا لوکیشن ٹیسٹنگ  کے لئے  TPL Trakker کی LBS APIs  سروس کا انتخاب ہے۔ رواں سال میں TPL Trakker صارفین کی تعداد میں 400 گنا اضافہ ہوا ہے جن متعدد برانڈز جیسا کہ     Telenor, Food Panda, Eat Mubarakوغیرہ شامل ہیں۔ مقبول مقامیLBS پروائیڈر کمپنی کے طور پرTPL Trakker ملکی معیشت میں ڈویلپمنٹ کے تحت ڈیجیٹل، استعماری اور عالمی مسابقتی ترقی کے لئے تیار ہیں جس سے ایک جدید، ڈیجیٹل، پیداواری اور عالمی مسابقتی پاکستان تشکیل پائے گا۔ TPL Trakker کی لوکیشن بیسڈ سروسز تک یہاں سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ 

اس معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے Jazz کے ہیڈ آف لا جسٹکس اینڈ انسائٹس کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ، ”Jazz صارفین اور کاروبار کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے استعمال سے مصنوعات کا ایک مکمل نظام پیش کرتا ہے۔ ہماری آفرز کا فیصلہ صارفین کی ضرورت کے عین مطابق کیا جاتا ہے اور اس کے پیش نظر ہم معروف مقامی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اس معاہدے پر نہایت خوش ہیں۔ ملک کی معروف IoT کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی ٹیکنالوجی کو فروغ دے سکتے ہیں بلکہ اس سے پاکستان بھر میں اپنے صارفین کے لئے پیش کی جانے والی سروس کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -