درختوں سے آلودگی کم کرنے میں مدد ملتی ہے: غیاث الدین

  درختوں سے آلودگی کم کرنے میں مدد ملتی ہے: غیاث الدین

  

لاہور (پ ر) ملٹری اکاؤنٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر غیاث الدین بابر تھے۔پروفیسر میاں خلیل احمد ایگزیکٹو ممبر، ایڈمن آفیسر ایڈووکیٹ وقاص چودھری، اسسٹنٹ ایڈمن عمیر صلاح الدین، ایڈووکیٹ عبدالرحمن باجوہ، فاروق بٹ و دیگر ممبران سوسائٹی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سوسائٹی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگاناسنت نبویؐ ہے اسی لئے ہمیں چاہیے کہ ہم سب اپنے اپنے حصے کے پودے لگائیں،درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایڈمن آفیسر وقاص چودھری نے کہا کہ ہم جتنے زیادہ درخت لگائیں گے اتناہی ماحول کوآلودہ ہونے سے بچاسکتے ہیں۔ عمیر صلاح الدین نے کہا کہ ماحول کے صاف ستھراہونے کے ساتھ ہی صحت مند معاشرہ پروان چڑھتاہے۔صدر  سوسائٹی غیاث الدین بابر نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اور سیکرٹری کوآپریٹوز کی ہدایات کے مطابق ہم نے سوسائٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ 

مزید :

کامرس -