زونگ کا آن لائن ریچارج کیلئے ایزی پیسہ سے اشتراک

زونگ کا آن لائن ریچارج کیلئے ایزی پیسہ سے اشتراک

  

لاہور  (پ ر)پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی زونگ فور جی نے اپنے صارفین کے لیے آن لائن ریچارج کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے ایزی پیسہ کے ساتھ باہمی اشتراک کر لیا ہے۔ زونگ فور جی کا ایزی پیسہ کے ساتھ یہ باہمی اشتراک صارفین کے لیے آن لائن ریچارج کے لیے بہتر ذرائع کی فراہمی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔زونگ کی جانب سے ایزی پیسہ کی سہولت آن لائن ریچارج سے استفادہ کرنے والے ایسے صارفین کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی جو کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی جگہ ڈیجیٹل فنانشل سروسز کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایزی پیسہ اور آن لائن ریچارج کی دوسری سہولیات مائی زونگ ایپ یا زونگ کی ویب سائٹ پر دن رات کسی بھی وقت باآسانی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ زونگ کی جانب سے ایزی پیسہ کے ساتھ یہ اشتراک صارفین کی جانب سے ریچارج کے لیے آن لائن آپشنز کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کومدں ظر رکھ کر کیاگیا ہے۔ اپنے صارفین کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے زونگ اس طرح کے اقدامات کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے اور ایزی پیسہ کے ساتھ یہ اشتراک اس ضمن میں اہم کڑی ہے۔صارفین کو اولین ترجیح شمار کرتے ہوئے ان کے لیے بہتر سے بہترین خدمات کی یقینی بنانے کے لیے زونگ فور جی مختلف جہتوں میں جدت سے بھرپور روابط اور اقدامات میں مصروف عمل ہے۔

 اپنے صارفین کو اعلیٰ اورمعیاری سروسز تک بہم رسائی یقینی بنانے کے لیے زونگ فور جی کا ایزی پیسہ کے ساتھ باہمی اشتراک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید :

کامرس -