سکول مالکان اور طلبہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، فضل حکیم خان 

سکول مالکان اور طلبہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، فضل حکیم خان 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات و ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سکولوں کے مالکان اور طلباء و طالبات کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور پندرہ ستمبر سے ممکنہ طور پر ایس او پیز کے ساتھ سکول کھولنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کورونا کی جنگ جیتنے میں اساتذہ کرام اور طلباء کا اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسمبلی میں ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا وقار خان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں عوامی مشکلات کا بخوبی علم ہے اور سوات کے سکولوں کے مالکان اور طلباء و طالبات کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز میں نے صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکول مالکان جس میں سوات، ہزارہ، پشاور،ملاکنڈ اور دیگر علاقوں کے سکول انتظامیہ اور تنظیمیں شامل تھیں کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات بھی کرائی اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے فوری طور پر وزیر اعظم عمران خان اور این سی او سی سے رابطہ کیا جس کے نتیجے میں انہوں نے 15ستمبر سے سکول کھولنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ کورونا کی جنگ جیتنے میں سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کا بڑا کردار ہے کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر یہ جنگ جیتنا مشکل تھی اب حالات نارمل ہو رہے ہیں اور عوامی زندگی دوبارہ لوٹ رہی ہے جس کیلئے مرکزی اور صوبائی حکومت سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کا کردار شامل ہے جس کو ہم خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ اب دوبارہ ترقی کا دور شروع ہوگا اور اس صوبے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -