باڑہ میں ٹیکسی موٹر کار سیلابی ریلے کی نذر

باڑہ میں ٹیکسی موٹر کار سیلابی ریلے کی نذر

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)  باڑہ میں ٹیکسی موٹرکار سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔قوم سپاہ سے تعلق رکھنے والے ساقی ولد ملک خان نامی شخص کی  موٹر کار ذواہ اکاخیل محمد علی چوک میں سیلابی ریلی کی نذر ہوگیا۔ان میں موجود اشیاء خوردونوش کا سامان سیلابی  ریلی میں بہہ گئیں۔لیکن خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا۔ سیلابی ریلی میں ان کی موٹر کار گاڑی بہنے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ  کیا ہے کہ میں ایک غریب شخص ہوں۔ سیلابی ریلی میں بہہ جانے کی وجہ مالی نقصان ہوچکا ہیں۔حکومت اور صاحب استطاعت لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -