آل ضلع خیبر امن والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل،خیبر نیکی خیل میں جاری آل ضلع خیبر امن والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، سنسنی خیز مقابلے کے بعد شیخمیل خیل والی بال کلب نے ملاگوری والی بال کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لیاٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی شیخمیل خیل والی بال کے کپتان محمد قرار جبکہ فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی فیض محمد عرف کوکو قرار، فائنل میچ کے مہمان خصوصی طورخم کسٹم کلیرنس ایجنٹ کے نائب صدر فضل اللہ تھے جنہوں نے ونر، رنراپ اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کہلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس ٹورنامنٹ میں کل بارہ ٹیموں نے حصہ لیا واضح رہے کہ شیخمل خیل کلب نے ضلع میں دوسرا بڑ اعزاز اپنے نام کیا ہے
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کوھاٹ نے دس معذور‘ اقلیتی اور ویٹنگ لسٹ خواتین اساتذہ کی تعینات کا اعلامیہ جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈی ای او زنانہ کوھاٹ رضوانہ لیاقت نے دس خواتین اساتذہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں دو خصوصی پرسنز‘ تین اقلیت اور پانچ ویٹنگ لسٹ کی امیدوار شامل ہیں تقرری کے عمل میں بھرپور شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھا گیا جس میں ایس ڈی ای او زنانہ مہر النساء‘ نور راحت‘ پروگرامر محمد ارشد‘ سینئر کلرک محمد امشاد‘ استاد رہنما حاجی محمد وحید‘ محمد طفیل‘ مقصود احمد بنگش اور طارق جاوید شریک ہوئے جنہوں نے ان تقرریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او زنانہ رضوانہ لیاقت‘ ڈپٹی ڈی ای او اور دیگر عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ان تقرریوں سے زنانہ پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور ہو جائے گی اور نیا تعلیمی سال جوش اور ولولے سے شروع ہو گا۔