حکومت عوامی مشکلات میں کمی کی پالیسی پر گامزن ہے، اشتیاق ارمڑ 

حکومت عوامی مشکلات میں کمی کی پالیسی پر گامزن ہے، اشتیاق ارمڑ 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مشکلات میں کمی کی پالیسی پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ صحت وتعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں میاں گجر، چمکنی، دلہ زاک، بڈ ھنی اور دیگر مضافات کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی حالت بہتر بنانے کے لیے میگا پراجیکٹس پر گامزن ہو کر عوام اور مختلف طبقو ں کو تحفظ دے کر ان کی آسانیوں اور سہولیات میں اضافہ کر رہی ہے جس سے پسماندہ علاقوں میں صحت و تعلیم اور صا ف پانی کی بہتر سہولیات لوگوں کو فراہم ہو سکیں گی۔وزیر جنگلات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور پسماندہ علاقوں کی پائیدار ترقی کیلئے موجود تمام وسائل بروئے کار لایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -