تھانہ جات کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں،ناظر حسین 

تھانہ جات کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں،ناظر حسین 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) لاچی پولیس نے درتپی قبرستان کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا مشران علاقہ کی درخواست پر ایس ڈی پی او لاچی ناظر حسین نے خصوصی دلچسپی لے کر ڈی آر سی اور محکمہ ریونیو کی کاوشوں سے اس تنازعہ کو ختم کر دیا گیا اس موقع پر علاقہ مشران نے ایس ڈی اپی او ناظر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب مذکورہ شاملات اراضی صرف قبرستان کے لیے استعمال ہو گی ایس ڈی پی او ناظر حسین نے مشران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام ہی میں سے ہیں فرینڈلی پولیس کا کردار ادا کر کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے کہ ہم نے عوام کے ساتھ رہنا ہے عوامی مسائل کا حل عدالتوں میں پیسہ اور وقت ضائع کرنے کے بجائے مل بیٹھ کر ڈی آر سی کے ذریعے نکالیں انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اپنے مسائل کے لیے ہم سے رجوع کریں ان شاء اللہ پولیس عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -