ٹریفک حادثے میں روخانہ سباؤن فلاحی تنظیم کے چیئرمین حاجی گوہر آفریدی جاں بحق

  ٹریفک حادثے میں روخانہ سباؤن فلاحی تنظیم کے چیئرمین حاجی گوہر آفریدی جاں ...

  

خیبر(بیورورپورٹ) ٹریفک حادثے میں روخانہ سباؤن فلاحی تنظیم کے چیئرمین حاجی گوہر آفریدی جاں بحق ،روزنامہ آج کے رپورٹر جنید آفریدی اور روزنامہ اوصاف کے رپورٹر راحت شینواری سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔گوہر آفریدی کو اپنے آبائی قبرستان ولی خیل میں سپرد خاک کیا گیا۔ ہر آنکھ اشک بار علاقہ سوگوار  حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ تفریحی دورہ ناران سے لنڈی کوتل واپس آرہے تھے کہ اسلام آباد موٹر وے نیزدحسن ابدال کے مقام پر ان کی گاڑی کھائی میں جا گری جس میں حاجی گوہرافریدی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ جنید آفریدی راحت شینواری ساجدخان اور تنزیل افریدی زخمی ہو گئے جن میں جنید آفریدی کی حالت تشویش ناک ہونے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی علاج جاری ہے اس واقعہ پر سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری،سینیٹر الحاج تاج محمد، ایم پی اے پی کے 105 الحاج شفیق شیر آفریدی جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے رہنماء شاہ جہان آفریدی،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہ حسین شینواری،جمعیت علماء اسلام فاٹا کے نائب امیر مفتی اعجاز شینواری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبدالرازق شینواری نے واقعہ پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ قرار دے دیا انہوں نے حاجی گوہر آفریدی کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی اور زخمی ہونے والے تمام ساتھیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -