کمشنر ڈیرہ کا ڈی ایچ  کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

  کمشنر ڈیرہ کا ڈی ایچ  کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کمشنر ڈیرہ کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ۔ گزشتہ روز دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔ہسپتال ڈائریکٹرڈاکٹر فرخ جمیل نے زخمی اہلکاروں کی صحت اور فراہم کی گئی طبی سہولیات کے بارے میں کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -