باڑہ،طوفانی بارش سے کمرے کی چھت گر گئی،جانی نقصان نہیں ہوا

  باڑہ،طوفانی بارش سے کمرے کی چھت گر گئی،جانی نقصان نہیں ہوا

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ کے علاقہ قبیلہ برقمبرخیل گاوں  جان خان کلی سلیمان خیل میں گزشتہ رات شدید طوفانی بارش کی وجہ شاہ سوار ولد محمد خان کے گھر کے کمرے کی چھت اور دیوار سمیت دو زیر تعمیر کمرے گرنے سے گھر کا قیمتی سامان مکمل طور پو تباہ ہوکر لاکھوں کا نقصان ہوا ہے.تاھم جانی نقصان نہیں ہوا ہے.مالک مکان شاہ سوار آفریدی نے کہا کہ ھم غریب لوگ ہیں.مشکل سے کمرے تعمیر کئے ہیں.دوبارہ تعمیر کی استطاعت  نہیں رکھتے اس لئے ضلعی انتظامیہ اور ایف ڈی ایم اے کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں. کہ وہ حالیہ بارش سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرکے فوری طور پر مالی مدد فراھم کریں.تاکہ تباہ شدہ املاک بحال کرکے رہائش کے قابل بنایا جاسکے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -