پسکو کی نادہندگان اور بجلی  چوری کیخلاف مہم جاری

  پسکو کی نادہندگان اور بجلی  چوری کیخلاف مہم جاری

  

پشاور(نیوزرپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران  بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 1.98 ملین روپے، منقطع شدہ صارفین سے  0.16 ملین روپے، اورمجموعی طورپر 2.14 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 121 کنڈے ہٹائے گئے،129 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،11 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،6 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،19 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں، کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -