جندول ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے چھاپے
جندول(نمائندہ پاکستان)جندول ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے چھاپے،ہسپتال ثمرباغ کے سامنے انسانوں کو حیوانات کے انجکشن لگاتے ہوئے غیر قانونی ڈینٹل پریکٹیشنر کو دھر لیا۔ لیبارٹیاں بھی سیل۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرینگے ایچ آر اے انسپکٹر اسحاق خان۔گذشتہ روزعوامی شکایات کی روشنی میں ہیلتھ ریگولیرٹی اتھارٹی کے اہلکاروں نے انسپکٹر اسحاق خان کی سربراہی میں اچانک ہسپتال ثمرباغ کے سامنے موجود ڈینٹل پریکٹیشنرز اور لیبارٹریز پر چھاپہ مارا اس دوران انہوں نے اسناد چیک کرنے سمیت ادویات کا جائزہ بھی لیا چھاپہ کے دوران ہسپتال کے سامنے موجود ایک ڈینٹل پریکٹیشنر جس کے پاس کسی قسم کا سند و رجسٹریشن موجود نہیں تھا کو انسانوں کو جانوروں کا انجکشن ذائلیکس لگاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ایچ آر اے ٹیم نے غیر قانونی اور مضر صحت دوائی کو قبضہ میں لیکر ڈینٹل کلینک کو سیل کردیا۔اس کے علاوہ چھاپہ کے دوران غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ لیبارٹریاں بھی سیل کر دیئے گئیں۔انسپکٹر اسحاق خان نے واضح کیا کہ غیرقانونی مراکز صحت کیخلاف سخت کاروائیاں ہوگی انہوں نے کہا کہ صحت کے محکمہ سے تعلق نہ رکھنے والے غیر رجسٹرڈ و غیر سندیافتہ میڈیکل و ڈینٹل پریکٹیشنرز اور لیب مالکان کے خلاف سخت کاروائیاں ہونگیں۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے محکمہ صحت کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اور میڈیکل کے اصولوں سے بے خبرہوکر عوام کے زندگیوں کیساتھ کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے لوگوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کیلئے تیاریوں کر رہے ہیں اس اپریشن کے دوران مقامی انتظامیہ اور فورسز کے اہلکار بھی ٹیم کے ساتھ ہونگے۔