وفاقی وزیر عمر ایوب سے شہرام خان ترکئی اور عثمان ترکئی کی ملاقات 

  وفاقی وزیر عمر ایوب سے شہرام خان ترکئی اور عثمان ترکئی کی ملاقات 

  

صوابی(بیورورپورٹ)سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی اور ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے بدھ کے روز وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں صوابی میں جاری بجلی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی با ت چیت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے ان کو یقین دلایا کہ یوسی کالو خان میں جاری کم وولٹیج کے خاتمے کے لیے کالو خان کے فیڈر کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ کرنل شیر خان گریڈاسٹیشن کے قیام کے حوالے ورک آڈر اور ٹرانسمیشن لائن 2021 میں مکمل کر لیا جائے گا مردان تا دو بیانگریڈاسٹیشن پر بجلی کی نئی تاروں کا جال بچھایا جائے گا وفاقی وزیر نے چھوٹا لاہور گریڈ اسٹیشن پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا کہ دو بیان گریڈ اسٹیشن میں نیا 40KVٹرانسفامر انسٹال کیا جائے گا جسے علاقے میں لوولیٹج کا خاتمہ ہوجائے گا اس موقع پر عثمان خان ترکئی کا کہنا تھا کہ بجلی کی مد میں کروڑوں روپے رکھے گئے ہیں تاکہ صوابی میں بجلی کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اس موقع پر شہرام خان ترکئی اور عثمان خان ترکئی نے وفاقی وزیر عمر ایوب کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -