ڈیرہ،سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن،غیر ملکی اشیاء برآمد

ڈیرہ،سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن،غیر ملکی اشیاء برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کیجانب سے سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد سامان قبضہ میں لیکرضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ اودرابن نے دوران ناکہ بندی 1 ہینو ٹرک،8600 ڈبی سگریٹ،3800 لیٹر ڈیزل،24 تھا غیر ملکی کپڑا،4  ٹائر اور ایس ایچ او صدر نے 50 بوری مونگ پھلی،47 بوری کھوپرا، قبضہ میں لیکر ضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -