تمام قبیلوں کا متحد ہونا وقت کا تقاضا ہے،عمائدین
جمرود (نمائندہ خصوصی)جملہ مستل خیل کا حاجی عقل شاہ کے سربراہی میں پریس کانفرنس حاجی عقل شاہ مستل خیل کا مشترکہ مشر ہے،تمام مستل خیل کو پریس کانفرنس کے زریعے دعوت دیتے ہیں کہ حاجی عقل شاہ کے مشرانے میں متحد ہو کر مستل خیل کھٹیا خیل کے تمام تصفیہ مسائل کا حل نکالیں پریس کانفرنس کے ذریعے مستل خیل قبیلے نے حاجی عاقل شاہ کے سربراہی میں حکومت کو خبردار کیا کہ کسی نام نہاد آپنے آپ کو مستل خیل کا مشر کہنے والوں سے شاکس میں زمین کی خریدو کا ڈیل نا کریں۔جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جملہ مستل خیل قبیلے کے عمائدین نے حاجی عقل شاہ کے سربراہی میں پریس کانفرنس کے ذریعے مستل خیل قبیلے کے تمام گروپوں کو دعوت دی کہ حاجی عقل شاہ کی سربراہی میں متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ شاکس میں غریب،یتیم کا حق کسی کو فروخت نہیں کرنے دینگے،انکا کہنا تھا کہ شاکس میں حق دار کو آپنا حق نہیں ملا بلکہ حاجی برکت و دیگر نے غریبوں کے حق کو آپنے درمیان مشرانہ کے نام پر تقسیم کیا ہے،انہوں نے حکومت کو بھی خبردار کیا کہ شاکس میں آگر حکومت کو زمین کی ضرورت ہے، تو حاجی عقل شاہ مستل خیل قبیلے کا مشترکہ مشر ہے کسی نام نہاد افراد کے ساتھ ڈیل منظور نہیں ہو گی۔