اے ڈی سی دیر کا بازار کا دورہ،متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد

اے ڈی سی دیر کا بازار کا دورہ،متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر بالا شہاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا خورشید عالم نے دیر بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے معائنہ کے دوران حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ کئی دکانداروں کو وارننگ جاری کردی بازار میں سڑک کے کنارے غیر قانونی کھڑی گاڑیوں کو ہٹا کر سڑک کو ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔بعد ازاں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز کس دیر اربن میں تمام سکولوں کی ماہانہ کارکردگی پرلینے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے شرکاء کوصوبائی حکومت کے ایس۔او۔پیز پر عملدرآمد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی مدد کی صورت میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے ساتھ بروقت رابطہ کریں۔اس موقع دپر انہوں نے متعلقہ حکام کو صفائی کے بارے تاکید کی اور بچوں کے ہوم ورک کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -