پی ڈی ڈبلیو پی کی 19970.361 ملین کے 21 پراجیکٹس کی منظوری

پی ڈی ڈبلیو پی کی 19970.361 ملین کے 21 پراجیکٹس کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹیPDWPخیبر پختونخوا نے 19970.361 ملین روپے لاگت کے 21 پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول زراعت، جنگلات، کثیر شعبہ جاتی ترقی، ریلیف اور بحالی، پانی، داخلہ، سڑکوں، صحت، اوقاف، بورڈ آف ریونیو اور شہری ترقی کے شعبوں کے 24پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 21پراجیکٹس کی منظوریاں دی گئیں۔ جبکہ تین پراجیکٹس کو موٗخر کر کے اصلاح کیلئے متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زرعی شعبے میں ضم اضلاع میں لائیو سٹاک کی ترقی کے مربوط پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جبکہ کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا میں یو این ڈی پی کی امداد سےSDGSیونٹ، خیبر پختونخوا میں مانیٹرنگ اینڈ ایولوایشن سسٹم کی اضلاع میں توسیع، تیزتر ترقی کے یونٹAIPکے قیام اور اس کو چالو کرنا اور اضلاع کی ترقی اور خوبصورتی کی سکیمیں شامل ہیں۔ریلیف وبحالی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک، چترال بالا، کوہستان بالا، کولائی پالس،بٹگرام اور تورغر میں ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو1122)کے قیام کی منظوری اور داخلہ کے شعبے میں ضلع خیبر میں نادرا اور ایف آئی اے کے ذریعے طورخم بارڈر کی24/7 فعالیت کیلئے سٹاپ گیپ انتظامات کی منظوری دی گئی۔اس طرح صحت کے شعبے میں پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی فیز۱ کی دوبارہ تعمیر اور ضلع صوابی میں گجو خان میڈیکل کالج تدریسی مقاصد کیلئے اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس کی درجہ بلندی کی منظوری شامل ہے۔اسی طرح اوقاف کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں اضاخیل بالا ضلع نوشہرہ میں دارلعلوم اسلامیہ میں ہال اور لائبریری سمیت 60عدد کلاس رومز کی فزیبلٹی سٹڈی اور تعمیر شامل ہیں۔جبکہ بورڈ آف ریونیو کے شعبے میں خیبر پختونخوا (فیز۱،سات اضلاع) میں 18اضلاع کی اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور شہری ترقی کے شعبے میں پشاور کی خوبصورتی (فیزii) کی منظوریاں شامل ہے۔ اسی طرح سڑکوں کے شعبے میں منظورکردہ منصوبوں میں مختلف سڑکوں کے منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن تورغر سے ضلع بونیرتک 25کلومیٹر تک بین الاضلاعی سڑک کی تعمیر اور صوبائی ہائی وے درانگ سیکشنتاجہ زئی،لکی درنگ 40کلومیٹر کو دو رویہ کرنے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی انجنیئرنگ ڈیزائن کیلئے پی سی IIسوات ایکسپریس وے کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ اور تیمر گرہ بائی پاس سے کنڈ رومنڈہ روڈ دریائے پنجکوڑہ دیر پائیں میں دریائے پنجکوڑہ پر آر سی سی پل کی تعمیر کی منظوریاں شامل ہیں۔