ہنگو،محرم الحرام کے پر امن  انعقاد کیلئے سیکورٹی پلان تیار

  ہنگو،محرم الحرام کے پر امن  انعقاد کیلئے سیکورٹی پلان تیار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈی پی اوہنگوکے مطابق محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان تیارکیاگیاہے۔اس سلسلے میں سیکورٹی کیلئے 4000پولیس اہلکار تعینات جبکہ57مقامات پر اضافی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔شہر کے داخلی راستوں،ماتمی جلوس کی گزرگاہوں،امام بارگاہوں اور حساس مقامات کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ کوئیک رسپانس فورس کے دستوں کو اندرون وبیرون شہرمسلسل گشت پر مامورکیاگیاہے۔اسلحہ کی نمائش،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ متنازعہ وال چاکنگ،لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال،مذہبی منافرت پھیلانے والے پمفلٹ چھاپنے کی بھی ممانعت ہے۔ افغان مہاجرین کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور جلوس کے راستے میں آنیوالے اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -