صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق،4 زخمی 

  صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق،4 زخمی 

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے۔ہنڈ کے قریب دریائے سندھ میں نہانے کے دوران اعجاز نامی نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گیا جب کہ آٹھارہ سالہ نوجوان فواد حسین دریائے کابل میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جب کہ لاش بدھ کے روز بر آمد کر لی گئی دریں اثناء گدون چوک ٹوپی میں موٹر سائیکل کے حادثے میں اکیس سالہ نوجوان عامر جب کہ شیوہ آڈہ کالو خان روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے کونین سکنہ کالو خان اور صوابی مردان روڈ پر ملک آباد کے مقام پر فلائنگ کوچ کی ٹکر سے آٹھائیس سالہ ابو بکر زخمی ہو گیا ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -