محرم الحرام میں امن برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی

  محرم الحرام میں امن برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی برقراریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا خیبر پختو نخواہ پولیس ہر قسم کی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے کیلئے پوری طرح تیار و چوکس ہے خیبر پختونخواہ میں کوہاٹ اور ڈی آئی خان ریجنز احساس ہیں لیکن احساس ترین نہیں صوبہ بھرمیں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے ماسٹر پلان تیار کر دیا گیا ہے لائن فورسز کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مشترکہ کاروائیوں کی بدولت خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں امن و امان کا بول بالا ہے اور دہشتگردی پر قابو پالیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے نوشہرہ پولیس کی کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد تھانہ نوشہرہ کینٹ میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان، ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سعید خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ڈی پی او نوشہرہ نے آئی جی پی کو محرالحرام بارے کئے گئے سیکورٹی پلان بارے مکمل بریفنگ دی آئی جی پی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اور بیش بہا قربانیوں کی بدولت آج نہ صرف خیبر پختونخواہ بلکہ ملک بھر میں امن و امان کا بول بالا ہے اور امن و مان کی خاطر لائن فورسز کی مشترکہ حکمت عملی سے انشااللہ دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر خیبر پختونخواہ سمیت پورے ملک کو امن کا گہوارہ بناکر پورے خطے کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -