صوبائی وزیرقانون سلطان محمد خان سے چارسدہ اور تحصیل بار کے انصاف لائرزفورم کی ملاقات 

صوبائی وزیرقانون سلطان محمد خان سے چارسدہ اور تحصیل بار کے انصاف لائرزفورم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے کہ وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان سے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ بار چارسدہ اور تحصیل بار تنگی کے انصاف لائرز فورم کے وفد نے عبد الرحمن ایڈوکیٹ کی سربراہی میں پشاور میں ملاقات کی۔ وفد میں ڈسٹرکٹ بار آئی ایل ایف کے سابقہ سیکرٹری سیف اللہ خان، سابقہ جوائنٹ سیکرٹری عمر ناصر اور دیگر اراکین شامل تھے اس موقع پر وفد نے وزیر قانون کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وکلاء برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں حکومت اور وزارت قانون کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ صوبے کے تمام وکلاء کی عموماً اور ضلع چارسدہ ڈسٹرکٹ بار سمیت تحصیل بار کے وکلاء کے لئے حصوصا نیک نیتی سے کام کر رہا ہوں۔ دریں اثناء وزیر قانون نے کہا کہ کچھ سیاسی حریف افواہیں پھیلا رہے ہیں لیکن ان پر چارسدہ بار کے وکلاء کان نہ دھریں۔ سلطان محمد خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل تنگی بار کیلئے منظور شدہ میگا گرانٹس کی ریلیز آخری مراحل میں ہے جو ڈسٹرکٹ چارسدہ بار اور تحصیل تنگی بار کیلئے تاریخی ریلیز ہوگی۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وکلاء برادری کی فلاح میں سنجیدہ ہے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر ان کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔