صوابی،گدون امازئی میں شدید بارش،ندی نالوں میں طغیانی 

صوابی،گدون امازئی میں شدید بارش،ندی نالوں میں طغیانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)علاقہ گدون آمازئی میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آجانے سے گدون صنعتی بستی میں واقع گندف افغان مہاجر کیمپ میں سیلابی پانی داخل ہونے سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔ جب کہ سیلابی پانی مارکیٹ میں واقع دوکانوں میں داخل ہونے سے موجود سازو سامان کو نقصان پہنچا۔ اگر ٹی ایم اے ٹوپی و ضلعی انتظامیہ نے بند کلواٹ کھولنے کے لئے عملی اقدامات نہ کئے تو آنے والے شدید بارش سے پورے مہاجر کیمپ میں کچے مکانات گرنے کا خدشہ ہے اس سلسلے میں افغان مہاجر نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بدھ کی علی الصبح گدون آمازئی کے پہاڑی علاقے میں شدید بارش ہوئی گدون صنعتی بستی کی مارکیٹ میں سیلابی پانی کے اخراج کے لئے جو کلواٹ بنایا تھا مارکیٹ کے آگے دوکان بننے کی وجہ سے اس کلواٹ کا اگلا سوراخ انتہائی تنگ کر دیا گیا جس کی وجہ سے سیلابی پانی تنگ سوراخ کی وجہ سے افغان مہاجرین کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی صوابی کو تحریری درخواست بھی دی گئی تھی جس پر انہوں نے ایک مجاز افسر کو کلواٹ کا سوراخ کھولنے اور کشادہ کرنے لئے موقع پر پہنچے لیکن مارکیٹ مالکان نے اسے نہیں چھوڑا اسی طرح ٹی ایم اے ٹوپی بھی اس مسئلے کے حل میں ناکام ہو چکی ہے۔ افغان مہاجرین نے بتایا کہ اگر مزید بارش ہوئی تو سارا پانی افغان مہاجر کیمپ میں داخل ہونے سے تمام کچے مکانات گرنے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہو جائیگالہٰذا اعلی حکام فوری طور پر نوٹس لے کر سیلابی پانی کے اخراج کے لئے فوری طور پر انتظام کیا جائے۔