ٹانک،محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے 

ٹانک،محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک میں محرم الحرام کے دنوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ،پولیس وضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں فوج پولیس اور ایف سی ساؤتھ کے جوان عام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئیے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ سیکورٹی انتظامات کو لمہ بہ لمہ مانیٹر کر رہے ہیں اور سیکورٹی انتظامات میں مذید بہتری لانے کے لئے پولیس و ضلعی انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں پاک فوج اور ایف سی ساؤتھ کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے پولیس کو مکمل مدد فراہم کی جارہی ہے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ،ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹانک کی مختلف امام بارگاہوں کے دورے بھی کئیے اور متولیوں سے ملاقات کی متولیوں کی جانب سے سیکورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ادھر ضلعی انتضامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے یکم محرم سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اسلحہ کی نمائش اور اشتعال انگیز تقرریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں اور پولیس کی چیک پوسٹوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج اور ایف سی کیجوان بھی تعینات کئے گئے ہیں اور گاڑیوں کی چیکنگ سمیت باہر سے آنے والے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جلوسوں والی گزرگاہوں کو کلئیر کرانے کے لئیے پولیس،فوج کے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملہ اور سراغ رساں کتوں کی مدد لی جا رہی ہے سیکور

مزید :

پشاورصفحہ آخر -