ٹیکس بارکے مسائل حل کرینگے، سردارعلی خواجہ 

ٹیکس بارکے مسائل حل کرینگے، سردارعلی خواجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس(FBR) پشاور سردار علی خواجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ٹیکس  بار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے، ٹیکس بار پشاورکی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریونیو اور ٹیکس بار ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس بنیاد کی وسعت، ٹیکس وصولی اور معیشت کی استحکام کے لئے مل جل کر قدم اٹھانے ہونگے۔ چیف کمشنر نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ٹیکس بار کے نئے عہدہ داران سے حلف لیا جن میں ٹیکس بار کے صدر مشتاق احمد ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدر بابر نزیر، نائب صدر ہمایون روہیلہ، فنانس سیکرٹری نواز احمد اور لائبریری سیکرٹری قائد علی شاہ شامل ہیں۔  انہوں نے ٹیکس بار کی نو منتخب کا بینہ کو مبارک باد دی اوران کے ساتھ مختلف مسائل پر کھل کر تبادلہ خیال کیا ٹیکس بار کے نو منتخب صدر مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے چیف کمشنر کو ٹیکس بنیا د کی وسعت اور ٹیکس کلچر کی فروغ کے سلسلے میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔