سپیکر مشتاق غنی کے زیرصدارت پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس 

سپیکر مشتاق غنی کے زیرصدارت پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے پارلیمانی لیڈران کا اجلاس سپیکر چیمبر میں منعقد ہوا. اجلاس میں منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے  اجلاس میں حکومتی اراکین میں سے وزیر محنت شوکت یوسفزئی, وزیر صحت/خزانہ تیمور جھگڑا, وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب, وزیر قانون سلطان محمد خان جبکہ اپوزیشن کی طرف سے مولانا لطف الرحمان, شیر اعظم وزیر, سردار یوسف, صلاح لدین, عنایت اللہ, شفیق آفریدی شریک ہوئے.اجلاس میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل نکات پر باہمی اتفاق ہوا.بحث کے لئے منظور ہونے والے نکات جن میں لوڈشیڈنگ, مہنگائی و بیروزگاری,صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی عدم دستیابی و ایم این ایز کو فنڈز کے اجرا پر بحث چکدرہ, چترال سی پیک روٹ پر بحث بلین ٹری سونامی پر بحث صوبے کی تعلیمی حالت پر بحث شامل ہیں.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس محرم الحرام کی وجہ سے 31 اگست 2020 تک ملتوی کردیا جائے گا. اجلاس پیر, منگل اور جمعہ کو ہوگا جو کے دوہفتے اپنا بزنس مکمل کرکے ختم کردیا جائے گا. میڈیا کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی رپورٹرز, پریس گیلری کے نمائندوں سے باہمی مشاورت کے بعد اجلاس کے لیے پاس جاری کئے جاینگے. اجلاس کے دوران عام ملاقاتیوں کو داخلے کی اجازت نہی ہوگی