گومل یونیورسٹی،بی ایس انرز داخلے 17 ستمبر،پی ایچ ڈی داخلے 15 ستمبر کو ہوں گے 

گومل یونیورسٹی،بی ایس انرز داخلے 17 ستمبر،پی ایچ ڈی داخلے 15 ستمبر کو ہوں گے 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس آنرز کیلئے ایڈمیشن کی تاریخ میں 17ستمبر2020جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کی تاریخ میں 15ستمبر 2020 تک توسیع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی خصوصی ہدایت پر گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر محمد صدیق نے گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس آنرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں توسیع کر دی جس کے بعد اب ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر2020بروز منگل جبکہ بی ایس آنرز میں داخلے کی آخری تاریخ17 ستمبر 2020 بروز جمعرات تک بڑھا دی گئی ہے اور تمام امیدوار داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں دیں گے۔ ایڈمیشن کے حوالے سے دیگر معلومات گومل یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.gu.edu.pkیا ایڈمیشن آفس نمبر0966-750404یا گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ایڈمیشن آفس سے بھی لی جا سکتی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -