کچھی کینال کے فیزون کے کاموں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے: چیئر مین واپڈا 

کچھی کینال کے فیزون کے کاموں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے: چیئر مین واپڈا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) مزمل حسین نے کہا ہے کہ کچھی کینال کے فیزون کے دیگر کاموں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے، پہلے مرحلے کے تحت 40کلو میٹر پختہ کینال تعمیر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا نے کچھی کینال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کو جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھی کینال کے فیزون کے دیگر کاموں کی تعمیر شروع کردی، 32کلومیٹر کی چھوٹی نہروں پر مشتمل آبپاشی کا نظام بھی تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیزون کے بقیہ کام3سال میں مکمل ہوں گے، مزید 30ہزار ایکڑ سیراب ہوں گے، 363کلو میٹر طویل مین کینال 3سال قبل مکمل کی جاچکی ہے، کچھی کینال کی بدولت ڈیرہ بگٹی میں 52 ہزارایکڑ اراضی زیرکاشت ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کا کہنا تھا کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کی فزیبلٹی رپورٹس کا کام بھی شروع کردیا، کچھی کینال بلوچستان میں زرعی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے اہم ہے۔ چیئرمین واپڈا نے مزید کہا کہ منصوبے سے بلوچستان میں شدت پسندی کے اثرات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
چیئر مین واپڈا