تحصیل گدئزی میں ڈپٹی  کمشنر بونیر کی کھلی کچہری

تحصیل گدئزی میں ڈپٹی  کمشنر بونیر کی کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل گدئزی میں ڈپٹی کمشنر بونیر کی کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبار لگادئے۔سرکاری محکموں سے عوام تنگ اچکے ہے۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال برائے نام ہے۔ہسپتال میں 26 ڈاکٹرز موجود ہے۔مگر ہسپتال میں  معمولی اپریشن نہیں ہورہے ہیں۔گدئزی کی پسماندگی کے ذمہ دار یہاں کے سیاسی لوگ ہے۔پیرباباسے سرکاری دفاتر یہاں سے منتقل ہوئے۔پورے تحصیل گدئزی میں صفائی کی صورت حال ابترہے۔پورے تحصیل کے لئے دو واپڈا اہلکارہے۔عوام اپنی چندوں سے پرائیویٹ اہلکار وں کا بندوبست کرتے ہے،اسسٹنٹ کمشنر گدئزی سید حماد حیدر نے کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کرنے کا انکا شکریہ اداکیا۔ڈی سی بونیر نے عوام سے وعدہ کیا کہ بہت جلد وہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پاچاکلے کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد خان نے تحصیل گدئزی میں پہلی  کھلی کچہری منعقد کی۔تاکہ عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہوسکے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل گدئزی کے سیاسی اور سماجی مشران پائیداد خان۔حاجی صدیق اللہ۔جہانبر خان۔امین الرشید۔محمدذادہ۔سردارعلی خان۔میاں سید لائق باچا اور دیگر نے کہا کہ گدئزی کو تحصیل کا درجہ دینے پر ہم منسٹر ریاض خان کا شکریہ اداکرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پاچاکلے میں برائے نام 26 ڈاکٹرز ہے۔مگر عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔بونیر کی ضلع انتظامیہ نے ڈگر سے جوخیلہ چوک تک کروڑوں روپے کی قیمتی زمین روڈ میں شامل کئے۔مگر پاچا بازار کے چند بااثر افراد کی وجہ سے پاچا بازار تنگ گلی بند چکاہے۔انہوں نے ڈی سی بونیر سے مطالبہ کیا کہ گدئزی کو ترقی دینے کے لئے پاچا زار میں تجاوزات کو ہٹایاجائے۔تحصیل بلڈنگ کے لئے فنڈز منظور کی جائے۔ڈی سی بونیر نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ ائندہ ہفتہ ایک بڑی کھلی کچہری منعقد کریں گے جس میں تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ اس حلقہ سے منتحب ایم پی اے منسٹر ریاض بھی شرکت کریں گے۔