پنجاب،6شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب،6شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی) پنجاب کے6شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لاہور، گوجرانوالہ ، راولپنڈی، گجرات، اٹک اور سیالکوٹ میں چھوٹے علاقوں کو 14 دن کے لئے سیل کیا گیا ہے۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے علاقوں میں کلفٹن ٹاؤن،واحدروڈ،نشاط کالونی، راوی پل سعید پارک، ابوبکرمعصوم شاہ،منگل اسٹریٹ،لاہوری گیٹ شامل ہیں۔لاہور میں پی آئی اے سوسائٹی،جوہر ٹاؤن کے گھر میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں قدرت آباد،گلی شاہ سلیمان، چوہدری نصیر والی فرید ٹان، گوجرانوالہ کامحلہ علی پارک گلی نمبر ایک، فرید ٹان کاعلاقہ شامل ہیں۔راولپنڈی میں محمدآباد،آرڈی اے کالونی لیاقت باغ کا علاقہ، راولپنڈی میں نواب آباد،جمیل آباداورواہ کینٹ کا علاقے میں بھی مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ گجرات میں چک چیچیاں دتول،محلہ حیات نبی کاعلاقہ، گجرات میں چک بزرول،چک کوٹلی باچر، محلہ چہ تکیہ ڈنگا کاعلاقہ، اٹک میں پو چسیان حضرواوردارسلام کالونی کو بھی بند کیا گیا۔سیالکوٹ میں لطیف آباد،کوٹلی لوہاراں،محلہ موتی مسجد کے علاقے، ماڈل ٹان، چیٹھی شیخاں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، مائیکروسمارٹ لاک ڈان کا مقصد آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔
لاک ڈاؤن

مزید :

کامرس -صفحہ اول -