نواز شریف کو جس عدالت نے باہر بھیجا وہ شہباز شریف سے جواب طلب کرے:فواد چودھری

نواز شریف کو جس عدالت نے باہر بھیجا وہ شہباز شریف سے جواب طلب کرے:فواد چودھری

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس عدالت نے نواز شریف کو باہر بھیجا وہ شہباز شریف سے جواب طلب کرے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے نوازشریف کے معاملے میں تاخیر ہوئی ہے، ان کی واپسی پر لائحہ عمل فروغ نسیم اور اور شہزاد اکبر بنائیں گے۔ کابینہ نے نواز شریف کے لندن جانے سے قبل کہا تھا 2.7 ارب روپے کی گارنٹی رکھی جائے۔ مسئلہ ڈاکٹرزکا نہیں مسئلہ رپورٹ کا ہے کہ وہ کیسے بنیں؟ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اتنی اہم تھوڑی ہیں کہ انہیں کابینہ میں زیر بحث لایا جائے۔ حکومت گرانے میں ایک ہی آدمی سنجیدہ ہے اور وہ فضل الرحمان ہیں، جب سے مولانا فضل الرحمان کی دیہاڑی بند ہوئی وہ ہر دروازے پر جلسہ لے کر پہنچ جاتے ہیں، کوئی آدمی مولانا اور ان کے گروپ کا لیڈر بننے کو تیار نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چاروں صوبوں میں گورننس کے مسائل وزرائے اعلیٰ کی وجہ سے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ اگر نیند سے نہیں جاگے تو پاکستان کا بہت نقصان ہوگا، صوبوں میں جو خرچ کیاگیا کوئی ان سے حساب تو لے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سے نکلنا پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے۔

 جس عدالت نے

مزید :

کامرس -صفحہ اول -