جندول، کروڑوں لاگت کی بجلی ایکسپریس لائن سے غیر قانونی کنکشن دینے کا انکشاف 

جندول، کروڑوں لاگت کی بجلی ایکسپریس لائن سے غیر قانونی کنکشن دینے کا انکشاف 

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول ثمرباغ اور صدبرکلی کے کروڑوں لاگت کی بجلی ایکسپریس لائن سے کئی بڑے علاقوں کو غیر قانونی کنیکشن دینے کا انکشاف پیسکوں کو لاکھوں روپے کا خسارہ،محکمہ وپڈا نے خسارے کاملبہ مقامی لوگوں پر ڈال دیاہے مقامی بجلی ایکسپر لائن کو لائن لائسز کے بعد ڈی فالٹ قراردیکر علاقہ کو اندھیروں کے عذاب میں مبتلا کردیا ہے جس کے وجہ سے مقامی لوگ 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہا ہے۔میڈیا کو تفصلات بتاتے ہوئے جندول ایکشن کمیٹی کے چیرمین حیات اللہ حاجی اور سابقہ نائب ناظم سلیم خان نے کہا کہ ثمرباغ بجلی ایکسپریس لائن پر بجلی چوری،کنڈے لگانے،غیرقانونی طریقے سے بجلی کا استعمال ہونے کا الزام لگانے ولا کو قانون کے کٹہرے میں لاکر انکو ثابت کرنا پڑے گا کہ چوری اور کنڈی کہا پر لگایا گیا ہے اور کہا کہا غیرقانونی بجلی کا استعمال ہورہاہے انہونے کہا کہ مقامی ایم این اے اور انتظامیہ نے گڈ جوڑ کر کئی بڑے بڑے علاقوں غنم شاہ،شلکنڈی،پلوسوں،اور چارمنگوسمیت دیگر علاقوں کو ثمرباغ ایکسپریس لائن سے غیرقانونی بجلی کنکشن دیا گیا ہے جس پر مقامی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلیا ہے انہونے مزید کہا کہ محکمہ وپڈا نے قانون کا مزاق اڑاتے ہوئے  ثمرباغ بجلی ایکسپریس لائن سے غیرقانونی کنیکشن دیتے ہوئے ملبہ مقامی علاقے پر ڈال دیا ہے انہونے علی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا نے مزکورہ علاقے پر بجلی چوری کا الزام لگا مقامی لوگوں دوک پہنچادیا ہے انہونے کہا کہ جتنا جلدی ہوسکتا ہے مقامی لوگوں پر لودشیڈنگ ختم کرکے ثمرباغ ایکسپریس لائن سے تمام غیر قانونی کنکشن کو ہٹادے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -