مشیر بلدیات و اطلاعات کامران بنگش سے مرکزی تنظیم تاجران کی ملاقات

مشیر بلدیات و اطلاعات کامران بنگش سے مرکزی تنظیم تاجران کی ملاقات

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا صدر ملک مہر الہی، یونایٹیڈ ٹریڈرز ڈسٹرکٹ پشاور چیئرمین شوکت علی خان کی قیادت میں انجمن تاجران صدر حاجی محمد افضل، مرکزی تنظیم تاجران پشاور سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی، میڈیا کوآرڈینیٹر سلیم خان اور دیگر تاجر رہنماوں کے وفد نے  وزیر بلدیات و اطلاعات کامران بنگش، ڈی جی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمن سے ملاقات کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کہ اپنی جائیدادوں میں غیر قانونی اور ظالمانہ کرایوں میں اضافے کے متعلق تفصیلی بات چیت کی انجمن کرایہ داران ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی صدر ملک مہر الہی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صرف ملک پاکستان کی نہیں تمام دنیا کرونا وائرس کے سبب بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر تاجر اپنی جمع پونجی بھی خرچ کر چکے ہیں۔ کچھ تو کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ متاثرہ تاجر محکمے کو کرایا ادا کرنے سے انکاری نہیں ہے کرایہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن حکومت پاکستان کے رینٹ قوانین کے مطابق ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔ اداروں کا کام عوام کو سہولیات میسر کرنا ہے یہ نہیں کہ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے غیر قانونی طور پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جبرن اپنا قانون لاگو کرنے کی کوشش کرے۔  اگر ادارے مذاکرات کے تحت تاجروں کے جائز مطالبات حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو مجبورا تاجروں کو مسائل کے حل کے لیے احتجاجی طور پر اپنے جائز مطالبات منوانے کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے۔ صدر ملک مہر الہی نے اپنی اور تاجربرادری کیجانب سے وزیر بلدیات کامران بنگش کا وقت دینے اور ان کی جانب سے اس مسئلہ کو تاجر رہنماوں اور ادارے کے افسران کی باہمی مشاورت کے ساتھ جس میں نہ ہی ملک کے ادارے کو نقصان ہو اور نہ ہی تاجربرادری کے معاشی نقصان کا اندیشہ ہو کی یقین دہانی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 بھا

مزید :

صفحہ اول -