بلاول مسلسل بارش کی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں،ترجمان

    بلاول مسلسل بارش کی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں،ترجمان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان بلاول ہاوس نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری دو دن سے بارش کی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔بلاول ہاوس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات بلاول بھٹو نے جاگ کر گزاری اور پارٹی ذمہ داران کو ہدایات دیتے رہے، وزیر اعلی اور وزرا بھی رات بھر ہر شہر میں امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے۔ترجمان بلاول ہاوس نے کہا کہ مخالفین گھروں میں بیٹھ کر تنقید کے تیر برسا رہے ہیں جبکہ یہ وقت تنقید کرنے کے بجائے امدادی کاموں میں ہاتھ بٹانے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی 90 سال بعد شدید بارشوں کی زد میں ہے، متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نے پہلے ہی فلڈ رین ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان بلاول ہاوس نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ 

مزید :

صفحہ اول -