سیدناصرحسین شاہ ملیر اور ملحقہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

 سیدناصرحسین شاہ ملیر اور ملحقہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ ملیر اور ملحقہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔اس مو قع پر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ملیر اور ضلع کونسل کے چیئرمنا ن، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر و دیگر عہدیداران، کمشنر کراچی، محکمہ بلدیات و آبپاشی کے افسران بھی صو با ئی وزیر کے ہمرا ہ تھے۔ سندھ حکومت کے خصو صی احکا ما ت پر تمام متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے تمام متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے.ملیر ندی پر جہاں جہاں پر شگاف پڑے ہیں انکی فو ر ی بھرا ئی اور پختہ مر مت کیلئے محکمہ آبپاشی کو سخت ہدایات دی گئی ہیں۔اس ضمن میں جن شگافوں سے پانی کا رساؤ آبادی کو متاثر کررہا ہے ان پر فو ر ی کام کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے. کراچی میں بارش کا یہ مر حلہ توقع سے کئی گنا زیادہ تھا اور کئی سالوں کا اس بارش نے ریکارڈ توڑ دیا ہے. کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں بارشوں کے بعد تمام عملہ اپنے اپنے اضلاع میں عوام کی سہولیات کے لیے گزشتہ 24 گھنٹوں سے سڑکوں پر موجود ہے. خود وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صبح ملیر اور ملحقہ علاقوں کے دورے پر تھے اور اب وہ اندرون سندھ اس وقت بھی تمام علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔اس سلسلے میں سندھ کابینہ کے وزراء، مشیران، پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی اپنے اپنے حلقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کو امدا د ی سہو لیا ت کی فرا ہمی میں مصرو ف عمل ہو گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -