کراچی کے ساتھ ظلم ہو رہا  ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی کے ساتھ ظلم ہو رہا  ہے، فردوس شمیم نقوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئررہنما اور سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ یہ بات واضح ہے کہ کراچی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسئلے کو سمجھنا ضروری ہے، یہ بات واضح ہے کہ کراچی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے ساتھ زیادتی ختم ہونی چاہیے، شہر کو چلانے والے سارے ادارے غیر فعال نظر آ رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -