سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں 2 درخت گر گئے

سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں 2 درخت گر گئے

  

کراچی(این این آئی)کراچی میں واقع سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں 2 درخت گر گئے، اولڈ سندھ سیکریٹریٹ میں بھی درخت گر گیا ہے۔درخت گرنے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں بارش کا پانی بھی جمع ہوگیا، جس سے وکلا اور سائلین کو عدالتوں میں داخل ہونے میں پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔صدر کے علاقے میں سندھ ہائی کورٹ کے قریب پاسپورٹ آفس اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے بھی سڑک پر برساتی پانی جمع ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے دفاتر میں بدھ کو حاضری معمول سے انتہائی کم رہی، کئی وکلا اور سائلین بھی پیشی پر نہیں پہنچ سکے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے ہدایت کی ہے کہ بارش کے باعث پیشی پر نہ آنے والوں کے خلاف کسی قسم کا حکم نامہ جاری نہ کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ بار نے بھی چیف جسٹس سندھ سے اس ضمن میں کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -