کراچی میں بارشوں کا 90 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا ہے، سعید غنی

کراچی میں بارشوں کا 90 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا ہے، سعید غنی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی  نے کہاہے کہ کراچی میں بارشوں کا 90 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا ہے، جب 8 گھنٹے تک بارش ہوگی تو سڑکوں پر پانی ضرور رکے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کچھ آبادیوں اور سڑکوں پر پانی موجود ہے، یہ ممکن ہی نہیں کہ اتنی زیادہ بارش ہو اور سڑکوں پر پانی جمع نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ کراچی کو پلاننگ کے بغیر آباد کیا گیا اس لئے یہاں مسائل ہیں، سندھ حکومت نے جتنے انڈر پاس بنائے کسی ایک میں پانی جمع نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں 2001  کے قانون سے تباہی ہوئی ہے، اگر ایم کیو ایم سمجھتی ہے 2001  کا قانون دوبارہ واپس آئے گا تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

مزید :

صفحہ اول -