قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے مظفر شاہ انتقال کرگئے

قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے مظفر شاہ انتقال کرگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سید قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم سید مظفر علی شاہ کافی عرصے سے بیمار تھے، ان کی تدفین آبائی علاقے خیرپور میں کی جائے گی۔پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کے مطابق سید مظفر علی شاہ، سید قائم علی شاہ کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائم علی شاہ کے فرزند مظفر علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -