قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن، 580کنال سرکاری اراضی وا گزار 

قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن، 580کنال سرکاری اراضی وا گزار 

  

   لاہور (اپنے نمائندے سے)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے اینٹی کرپشن پنجاب کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز  کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریجنز میں بد عنوان عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ڈی جی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے موضع بٹک تحصیل دیپا لپور میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے6کروڑ کی 219 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کر دی، اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے موضع دالانہ سے 361 کنال سرکاری زمین واگزار کروا لی جس کی مالیت 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ دریں اثناء ایل ڈی اے کے ڈائریکٹرکی ہدایت پر عملے نے پی آئی اے روڈ اور این بلاک جوہرٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے  25پلاٹ واگزار کروا لئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -