فضل الرحمن،شہباز اتحاد محض پانی کا بلبلہ ثا بت ہو گا،شاہد صدیق

   فضل الرحمن،شہباز اتحاد محض پانی کا بلبلہ ثا بت ہو گا،شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ فضل الرحمن اور شہباز اتحاد محض پانی کا بلبلہ ثا بت ہو گا،ساری اپوز یشن بھی اکٹھی ہو جائے تب بھی پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی اور قانونی مد ت پوری کرے گی، مسٹرشہباز شریف کوعوام نے مسترد کردیاہے اب یہ در بدر اپنی سیا سی بقا ء کیلئے ہا تھ پا ؤ ں مار رہاہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

نہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی بنیاد جھو ٹ اور منافقت پر ہے (ن) لیگ نے ہمیشہ مشکل و قت میں سب کو اپنا ”بزر گ“ تسلیم کیا، آزادی مار چ میں مسلم لیگ(ن) نے مو لانا سے”ہا تھ“ کیا اب مو لانا فضل الرحمن ان کے ہا تھ کھلو نا نہ بنیں اور ان کی چا لو ں کو سمجھیں حکومت کیخلا ف تحریک چلانا بچے کا کھیل نہیں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ دو سا لو ں میں حکومت کو گرانے کیلئے کئی اتحاد بنے اور ٹو ٹے، نیا اتحادبھی چند دونو ں کے بعد ٹو ٹ پھو ٹ کا شکارہو جائے گا کیونکہ مسلم لیگ(ن) مو لانا کواستعمال کرنے کے بعد اپنی راہیں جدا کرلے گی۔حکومت کو ان ڈرامے بازو ں سے کو ئی خطرہ نہیں، ان شا ء اللہ انتخا با ت 2023میں ہی ہو نگے حکومت ا پنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -