ایپکا کا سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا

  ایپکا کا سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پنجاب کے 36 اضلاع اور لاہور میں گزشتہ روز شدید بارش کے باوجود حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان کی قیادت میں مختلف محکمہ جات کے ملازمین نے محکمہ تعلیم سکولز کے جونیئرکلرک، سینئر کلرک، اسسٹنٹ، سپرنٹنڈنٹس، ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سٹینو گرافرز، اکاؤنٹنٹس کو ایک لیٹر میں کرپٹ لکھنے اور بلا وجہ تمام ملازمین کی ٹرانسفرز کے خلاف سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے دفتر کا گھیراؤ کیا،حاجی محمد ارشاد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے لیٹر واپس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔شدید بارش کیدوران مختلف محکمہ جات کے ملازمین شدید نعرے بازی کرتے رہے۔بعد میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن سارہ اسلم نے ایپکاکے وفد کے ساتھ مذاکرات کئے اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے لیٹر کو غلط تسلیم کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری سہیل شہزاد کو ایپکا کے پیش کردہ مطالبہ حل کرنے کی ہدایات کردیں۔

 جس پر مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمدارشاد چوہدری نے ان کا شکریہ ادا کیا  اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -