تمام مسالک کے اکابرین رواداری کو فروغ دیں،ام البنین

تمام مسالک کے اکابرین رواداری کو فروغ دیں،ام البنین

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہاہے کہ تمام مسالک کے اکابرین روا داری اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں، محرم الحرام میں عوام ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے کا ثبوت دیں۔

، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں ماسک پہنیں اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، قوم متحدہو کرہی اس وباء کا مقابلہ کرسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ خاتم النبیین نے فرمایا کہ جس نے حسن اور حسین سے محبت کی درحقیقت مجھ سے محبت کی، اسلام امن،سلامتی اور بھائی چارے کادرس دیتا ہے،کربلا میں امام حسین اور ان کے ساتھی شہداء کی قربانیا ں اسلام کاروشن باب ہیں، امت مسلمہ حسینی فکر کو اپنے لئے مشعل را ہ بنائیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -