لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے خصوصی اقدامات

  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے خصوصی اقدامات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بارش سے قبل اور دوران صفائی کے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا تمام عملہ ڈیوٹی پر معمور رہا اور بر وقت نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا۔ مزید دو روز میں شہر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے سے قبل انتظامات کو مکمل کیا گیا۔ ایم ڈ ی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تمام عملے کو فیلڈ میں رہنے اور مون سون پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں گئیں۔ اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ہر صورت فیلڈ میں ورکرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور شہر کے کسی بھی چوکنگ پوائنٹ پر بارش کا پانی نظر نہ آئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بر وقت نکاسی آب کو یقینی بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی واسا کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔

شہری بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینک کر نکاسی آب کے اخراج میں خلل نہ ڈالیں۔مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ادارے کی جانب سے  بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔  شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کوڑا کرکٹ سڑکوں، ناکوں، نہر اور کھلے پلاٹوں میں ہرگز مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔شکایات کے بر وقت ازالے کے لیے شہری محکمے کی ہیلپ  1139 پر کال کریں یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -