صحابہ کرام کے بارے میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے،پیر منور حسین

  صحابہ کرام کے بارے میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے،پیر منور حسین

  

  لاہور (پ ر) دہشت گردی میں وہ قوتیں ملوث ہیں جو نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے‘ آج ملک دشمن عناصر پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں‘ اہل بیت اطہار و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخیاں ہرگز قبول نہیں کرینگے‘ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا‘ سیدنا ابوبکر صدیق اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عزت و ناموس اور شان و عظمت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، گستاخانِ اہل بیت و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کیخلاف حکومت کو خود موثر کارروائی کرنا ہو گی تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کی مکروہ حرکت کرنے کی جرات نہ ہو سکے‘ ایسے گستاخان کی مذموم حرکات کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے سے ہی کامیابی حاصل ہو گی۔

  

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونیوالی مجلس کے دوران ذاکر آصف علوی کی جانب سے خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کی گئی جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت قانون کے مطابق ایسے عناصر کیخلاف سخت اور موثر اقدامات اٹھائے، آئین پاکستان میں صحابہ کرام و مقدس ہستیوں کی توہین کرنیوالوں کیلئے سزائیں مقرر ہیں جن پر عملدرآمد وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں کے بعد وطن عزیز میں امن و سکون قائم ہوا ہے جس کو تباہ کرنے کیلئے شرپسند عناصر پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں، ہم پاک افواج سمیت تمام سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ہمارے لئے امن لانے کیلئے کوشاں ہیں‘ قوم سکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑی ہے، دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں‘ پاکستان دشمن قوتیں یہاں پر امن، ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتیں لیکن ہمارے جوان کے سامنے سینہ تانے کھڑے ہیں اور ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ ہم نے کچھ عرصہ قبل بھی ذاکر آصف علوی کی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخیوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دی تھی جس پر بدقسمتی سے ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت‘ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو ایسے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا ورنہ آنیوالے دنوں میں حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کی سلامتی کو دا? پر لگانے کیلئے غیرملکی طاقتیں برسرپیکار ہیں، انہیں پاکستان میں امن و امان کا بحال ہونا کسی صورت گوارہ نہیں لہٰذا ایسے عناصر کا فوراً قلع قمع کرنا ہو گا۔ اہم اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گستاخان کو کسی صورت وطن عزیز میں برداشت نہیں کر سکتے‘ ایسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور حالات انارکی کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ حکومت اس جانب توجہ دے ورنہ ایسی چنگاریوں کو شعلہ جوالہ بننے میں دیر نہیں لگتی لہٰذا ذاکر آصف علوی سمیت سبھی گستاخان کیخلاف فوراً آئین و قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -