پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا،دیوان

پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا،دیوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے پارٹی وفد کے ہمراہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاوفد میں لاہور کے نائب صدر طاہر رشید،ایڈیشنل سیکرٹری عرفان الحسن ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات فاروق خان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا کہ لاہور تنظیم نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاآغاز کردیا ہے انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع لاہورتحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوگا ان کاکہناتھاکہ گلگت بلتستان اورکشمیر کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

عمران خان کے منصوبے پاکستان کو نئے دور میں داخل کررہے ہیں دو سال قبل جو ملک ڈیفالٹرہونے جارہاتھاآج معاشی طورپر مضبوط ہورہاہے دنیا پاکستان پر اعتبار کررہی ہے اورسرمایہ کار بھی پاکستان آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے پاکستان کی معاشی ترقی دیکھی نہیں جارہی اس لئے تحریک چلانے کی باتیں کررہی ہے لیکن یہ کبھی تحریک نہیں چلاسکیں گے تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ مافیا کو منطقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اپوزیشن کوصرف اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے این آر او چاہیے جو عمران خان حکومت میں نہیں مل سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -