ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا،  شمسہ علی

 ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا،  شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی چار چار مرتبہ حکومتوں میں رہیں، تباہی کے دہانے پر ان دونوں جماعتوں نے پہنچایا۔ آج تحریک انصاف کو بدنام کرتے ہیں، ہماری حکومت کو صرف دو سال ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے کھربوں کے حساب سے ملکی خزانہ لوٹا۔

 اور پوری دنیا میں فارم ہاؤس اور فیکٹریاں بنائیں۔ پاکستان میں کچھ نہیں کیا اگر کرتے تو آج اتنی بیروزگاری نہ پھیلتی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں نیب کا ادارہ ختم کرنا چاہتی ہیں تاکہ کوئی ان سے پیسوں کا حساب نہ لے۔ شمسہ علی نے کہا کہ آج کراچی کی صورتحال کا ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی  ہیں۔ دونوں نے نکاسی آب کا انتظام نہیں کیا۔ نہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا بھی یہ حال ہے۔ شہباز شریف تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہے۔ بارش ہوتی ہے تو لاہور کا حال سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو صرف دو سال ہوئے خزانہ خالی تھا مگر بحران بھی سب کے سامنے ہیں۔2021 انشاء اللہ ترقی کا سال ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -