ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت قانونی اصلاحات کیلئے ورکشاپ

  ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت قانونی اصلاحات کیلئے ورکشاپ

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کنٹریکٹ اشاروں کے نفاذ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جسٹس شاہد کریم اور جسٹس جوا د حسن نے کی۔ اجلاس میں علی جلال نے پنجاب میں کمرشل کورٹس کی فعالی، کورٹ ایکٹ اور کنٹریکٹ اشاروں کے نفاذ کے حوالے سے پنجاب کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ضروری قانونی اصلاحات کے بارے میں شرکا کوآگاہ کیا۔اسکے علاوہ، کمرشل کورٹس ججز کے لئے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے لئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور ورلڈ بینک گروپ کے اشتراک سے کئے جانے انتظامات پر بھی گفتگو کی گئی۔اس میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی، ایڈیشنل سیکرٹری، انڈسٹریز،کامرس، انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -